Published: 03-03-2024
مریدکے(کرائم رپورٹر محمد وقار بابر مریدکے سے)ڈی پی او شیخوپورہ کی شہید پولیس کانسٹیبل بلال کے گھر آمد۔آئی جی پنجاب کی طرف سے شہید کے باپ کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ زاہدنوازمروت نے گزشتہ روزشہید پولیس کانسٹیبل بلال کے گھرانکے والدین سے ملاقات کی اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل مریدکے ملک طاہرصدیق ایس او سٹی ولی حسن پاشا اورایس ایچ اوصدرسیدظہیرعالم شاہ سمیت دیگرپولیس ملازمین بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈی پی او نے آئی جی پنجاب کی طرف سے شہید کیلئے فاتح خوانی بھی کی اورشہید کانسٹیبل کے بھائی کو پولیس میں بھرتی کرنے کے علاوہ شہید کانسٹیبل کے بچوں کو پوری سروس تنخواہ پوری دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ کانسٹیبل بلال کو ڈاکووں نے چار روز قبل شہید کیاجسکی شہادت کابدلہ شہریوں نے اس ڈاکو کومارکرلیاہے