گجرات پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد نواز کا یوم شہادت انکے آبائی علاقہ موضع ککہ میں سلامی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا

Published: 06-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد نواز کا یوم شہادت ان کے آبائی علاقہ موضع ککہ میں سلامی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں پولیس شہداء کی ملک و قوم کیلئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔شہید کانسٹیبل محمد نوازتھانہ سول لائنز میں تعینات تھے کہ 5مارچ 2002کو ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوگیاجس میں انہوں نے سماج دشمنوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا۔ آج ان کے یوم شہادت کے موقع پر ان کے آبائی گاؤں ککہ میں ان کی قبر پرپولیس افسران نے حاضری دی اوردعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔گجرات پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اوردعائیہ تقریب میں شہیدکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر شہداء کے لواحقین کی محکمہ پولیس کی طرف سے مالی امداد بھی کی گئی۔ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرنے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔