یمن: حوثیوں کا مغربی ملک کے جہاز پر میزائل حملہ، عملے کے دوارکان ہلاک

Published: 07-03-2024

Cinque Terre

یمن: حوثیوں نے بحیرہ احمر میں مغربی ملک کے ایک جہاز کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ بحیرہ احمر میں خلیج عدن میں حوثیوں کے میزائل حملے میں عملے کے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔دفاعی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے آج معصوم شہریوں کو قتل کیا اور رپورٹ ہے کہ دو افراد ہلاک اور عملے کے 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور جہاز چھوڑ دیا۔امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ میزائل حملے سے بارباڈوس کا جہاز کو بڑا نقصان پہنچا، یہ حوثیوں کی جانب سے گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والا بلیسٹک میزائل کا پانچواں حملہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے دو حملوں میں مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور تیسرا میزائل امریکی اہلکاروں نے مار گرایا تھا۔برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ بدھ کو ہونے والے حملے میں بارباڈوس کے بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے نتیجے میں نقصان پہنچا ہے تاہم حملے کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔خیال رہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر سے گزرنے والے غیرملکی جہازوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے لیکن پہلی مرتبہ ہلاکتوں کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔