پی ایس ایل9؛ کراچی کنگز نے گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

Published: 07-03-2024

Cinque Terre

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نے گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.1 اوورز میں محض 118 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، جیسن رائے 15 جبکہ سعود شکیل 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دیگر کھلاڑیوں میں نوجوان اوپنر خواجہ نافع 17، کپتان رائلی روسو 10، سرفراز احمد 7 جبکہ شیرفین ردرفورڈ 9، عقیل حسین 14، محمد عامر 2، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 4 جبکہ زاہد محمود اور بلیسنگ مزاربانی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔کراچی کنگز نے 15.3 اوورز میں 119 رنز کا ہدف حاصل کرلیا، ہدف کے تعاقب میں کپتان شان مسعود محض 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم جیمز ونس اور ٹم سائفرٹ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 50 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ جیمز ونس وکٹ گنوا بیٹھے  جبکہ ٹم سائفرٹ 49 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ شعیب ملک 27 اور عرفان خان نیازی 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر، عقیل حسین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی مسلسل ناکامیوں کے تسلسل کو توڑ کر جیت حاصل کریں۔اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی کو مزید آسان بنانے کی کوشش کریں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈکپتان رائلی روسو، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، عثمان طارق، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد۔ کراچی کنگز کا اسکواڈ کپتان شان مسعود، ٹم سائیفرٹ، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان، محمد نواز، حسن علی، میر حمزہ، زاہد محمود، بلیسنگ مزاربانیواضح رہے کہ گلیڈی ایٹرز کی پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئیں، سہیل خان اور محمد وسیم کی جگہ محمد عامر اور محمد حسنین کی ٹیم میں واپسی ہوئی جبکہ کراچی کنگز میں کیرون پولارڈ کی واپسی ہوئی اور لیوس ڈو پلوئے کو آرام کروایا گیا۔