Published: 07-03-2024
مریدکے(کرائم رپورٹر محمد وقار بابر) وزیراعلیٰ کے حکم کی دھجیاں اڑا دی گئی بلدیہ مریدکے چیف آفیسرکی مبینہ غفلت ونااہلی کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بدبو تعفن اور مکھی مچھروں کی بہتات سے مختلف بیماریاں پھوٹ پڑیں شہریوں کا احتجاج وزیراعلیٰ اور ڈی سی شیخوپورہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق چند ماہ قبل ورلڈ بنک کے تعاون سے مریدکے کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز اور کروڑوں روپے کی مشینری تحصیل انتظامیہ کو ملی مگرچیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن کی مبینہ غفلت ونااہلی کے سبب مریدکے شہر اور گردونواح کی صورت حال پہلے سے ابتر ہوگئی ہے۔محلہ اقبال پارک پرانانارنگ روڈ اورحسن پارک محلہ شیخاں سمیت دیگرمقامات پرجگہ جگہ پرلگے گندگی کے ڈھیروں سے بدبو تعفن اور گھروں مسجدوں کے آگے کھڑے گندگی آلود پانی سے شہری پریشان ہیں ہی پینے کا سرکاری پانی بھی گندگی اور بدبو دار آرہا ہے جس کی وجہ سے مکھی مچھروں کیڑے مکوڑوں کی بہتات سے شہریوں میں گیسٹرو جلد ملیریا جیسی بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں ڈینگی کی بیماری پھیلنے کا بھی خطرہ موجود ہے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اورڈی سی شیخوپورہ سے اپیل کی ہے کہ مریدکے میں جگہ جگہ گندگی کا نوٹس لیا جائے