گجرات پولیس:۔20لیٹر شراب،رائفل244بور، رائفل8mmاور درجنوں پتنگیں برآمد

Published: 07-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ چوہدری جمشید اختر)گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری مجموعی طور پر 20لیٹر شراب،رائفل244بور، رائفل8mmاور درجنوں پتنگیں برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1۔ ملزم رضوان جہانگیر ولد جہانگیر احمد سکنہ کلاچور سے 5لیٹر شراب، 2۔ ملزم قیصر ولد نذیر احمد سکنہ اسلام گڑھ سے 5لیٹر شراب برآمدکرلی۔جبکہ اقدام قتل کے ملزم محرام اقبال ولد اقبال سکنہ کوٹ نکا سے رائفل 244بو ر برآمد کرکے الگ الگ مقد مات درج کرلئے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم حمزہ علی ولد محمد اسلم سکنہ دلانوالہ سے رائفل 8mmبرآمد کرلی۔ ایس ایچ او صدر سرائے عالمگیر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان 1۔ امیرحمزہ ولد خالد حسین 2۔ شیر ولد عرفان عدالت سکنائے باؤلی کلاں سے مجموعی طور پر 35عدد پتنگیں جبکہ ملزم علی حسین شاہ ولد سلامت شاہ سے 10لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گے۔