Published: 08-03-2024
اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیے جانے کے ردعمل میں سابق جج مظاہر نقوی نے کونسل کی رائے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں انہیں مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے برطرف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سابق جسٹس مظاہر نقوی نے کہا ہے کہ یہ یکطرفہ کارروائی ہے جس کا حصہ بننے سے میں نے انکار کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ قانون جج کے استعفیٰ دینے کے بعد انکوائری جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا، صدر نے ( میرا ) استعفیٰ تسلیم کر لیا تھا جسے سرکاری گزٹ میں بھی شائع کیا گیا۔