Published: 08-03-2024
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مشتبہ بالنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان طارق کے ایکشن سے متعلق رپورٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان حالیہ میچ کے دوران سامنے آئی۔آن فیلڈ آمپائرز رچرڈ ایلنگ ورتھ اور آصف یعقوب نے عثمان طارق کے بالنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا تھا۔پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں عثمان ابتک 3 میچز کے دوران 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم انکی بالنگ کفایتی رہی۔ایکشن رپورٹ ہونے والے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔