سارہ علی خان حادثے میں جلنے سے بال بال بچ گئیں

Published: 08-03-2024

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان جلنے سے بال بال بچ گئیں اور انہیں صرف پیٹ پر معمولی زخم آئے ہیں۔اداکارہ اپنی دو نئی فلموں ’اے وطن میرے وطن‘ اور ’مرڈر مبارک‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے پیٹ پر مرہم لگی ہوئی ہے۔اس موقع پر سارہ علی خان شاعرانہ انداز میں مداحوں کو بتاتی ہیں کہ ’‘اب کیا کریں جل گیا میرا پیٹ، ہوگئی میں لیٹ‘‘۔واضح رہے کہ اداکارہ کی نئی فلم ’اے وطن میرے وطن‘ 21 مارچ کو پرائم ویڈیو کے پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی جبکہ ’مرڈر مبارک‘ 15 مارچ کو نیٹ فلکس کی زینت بنے گی۔