گجرات پولیس کا ایک اور منفرد اعزاز‘ قومی سطح پر سپورٹس میں تین میڈلز حاصل کرلئے

Published: 10-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کا ایک اور منفرد اعزاز۔ قومی سطح پر سپورٹس میں تین میڈلز حاصل کرلئے۔سول اور سرکاری اداروں میں منعقد کئے گئے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں گجرات پولیس کے جوان کا ریکارڈ قائم۔تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کے جوانوں نے کرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ سپورٹس میں بھی نیشنل سطح پر اہم پوزیشنیں حاصل کر رکھی ہیں۔ قومی سطح پر منعقد کروائے جانے والے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں حصے لینے والے گجرات پولیس کے سپورٹس مین محمد کامران نے ڈیڈ لفٹ میں 290 کلوگرام وزن اُٹھایا جبکہ بنچ پریس میں 181کلو گرام وزن اٹھا کر دو نیشنل ریکارڈ قائم کئے۔دوسری طرف کانسٹیبل محمد عامر نے بھی نیشنل لیول پر براؤن میڈل حاصل کر کے محکمہ پولیس اور ضلع کا نام روشن کیا۔ ڈی پی او گجرا ت سید اسد مظفر نے  محمد کامران اور محمد عامر کو نیشنل لیول کے مقابلوں میں اہم پوزیشنیں حاصل کرکے ضلع کا نام روشن کرنے پر میڈل پہنائے اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے۔