صدر مملکت آصف زرداری آج وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے

Published: 11-03-2024

Cinque Terre

 اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری آج سہ پہر 3 بجے وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے اور وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا حجم 12 سے 14 اراکین تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کے قلمدان سونپے جائیں گے جبکہ وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزراء بھی مقرر کیے جائیں گے۔وفاقی وزرا کو ابتدائی مرحلے میں اضافی وزارتیں بھی دی جائیں گے،  وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو شامل کیا جائے گا، امیر مقام، اوہس لغاری اور جام کمال بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے جبکہ سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، محمد اورنگزیب اور شمشاد اختر کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، عمرسیف معاون خصوصی ہوسکتے ہیں اور درجہ وزیرمملکت کا ہو گا۔حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو دو اور مسلم لیگ (ق) کو ایک وزارت ملنے کا امکان ہے۔وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار کو وزارت خارجہ، احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، ۔خواجہ آصف کو وزارت دفاع، عطااللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات و نشریات، اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون اور سرادر یوسف کو وزیر مذہبی امور کا قلم دان دیا جائے گا، امیر مقام، اویس لغاری، جام کمال اور احد چیمہ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے، سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو وزارت داخلہ کا قلم دان سونپے جانے کا امکان ہے۔نئی وفاقی کابینہ نو منتخب صدر آصف علی زرداری سے سہ پہر 3 بجے حلف لے گی۔