Published: 11-03-2024
ممبئی: نامور بھارتی اداکارہ نین تارا کی اپنے شوہر وگنیش شیون سے علیحدگی کی افواہیں بے بنیاد ثابت ہوگئیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں نین تارہ کا خاندان خوش نظر آتا ہے۔شیئر کی گئی تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں میاں بیوی اپنی بچوں کے ساتھ کہیں سفر کررہے ہیں۔یاد رہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اس وقت گرم ہوئیں جب نین تارہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کو ان فالو کردیا تھا۔