بھارت میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا

Published: 12-03-2024

Cinque Terre

بھارت سمیت ایشیا کے کئی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد ان ممالک میں آج پہلی تراویح اور کل 12 مارچ بروز منگل کو پہلا روزہ ہوگا۔بھارت، پاکستان، افغانستان سمیت جنوب ایشیائی ممالک میں بھی آج رمضان کا چاند نظر آگیا۔ ان ممالک میں پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہوگا جب کہ ایران نے گزشتہ شب ہی پہلا روزہ 12 مارچ کو ہونے کا اعلان کردیا تھا۔اسی طرح اردن، عمان، ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی، فلپائن، سنگاپور اور آسٹریلیا سمیت مشرقی دنیا میں کل چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے 12 مارچ کو پہلا روزہ ہونے کا اعلان کردیا گیا تھا۔یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور فلسطین سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے جب کہ ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی اور فرانس میں چاند نظر نہ آنے کی صورت میں پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل ہوگا۔عراق، شام اور مصر میں بھی آج 11 مارچ پہلا روزہ تھا۔ برطانیہ اور امریکا میں کئی سینٹرز نے سعودی عرب کے حساب سے آج پہلا روزہ ہونے کا اعلان کیا جب کہ کچھ سینٹرز میں پہلا روزہ کل یعنی 12 مارچ بروز منگل ہوگا۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے رمضان 2024 کے چاند نظر آنے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان امن، رواداری اور سخاوت کی اقدار کو اجاگر کرتا ہے۔ خدا کرے کہ یہ مقدس مہینہ امن لائے اور ایک زیادہ انصاف پسند اور ہمدرد دنیا کی طرف ہماری رہنمائی کرے۔