ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی رمضان المبارک کے سیکورٹی انتظامات اور ضلع میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے افسران کے ساتھ اہم میٹنگ

Published: 12-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی رمضان المبارک کے سیکورٹی انتظامات اور ضلع میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے افسران کے ساتھ اہم میٹنگ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرکی زیر صدارت رمضان المبارک کے سیکورٹی انتظامات اور ضلع کی امن و امان کے حوالے سے مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے پولیس افسران کاڈ ی پی او دفتر میں اہم اجلاس ہوا۔ جس میں ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض، تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز،انچارج چوکیات اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے کہا کہ ضلع بھر میں نماز تراویح کے دوران866 مساجد، امام بارہوں اور عبادت گاہوں کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے970پولیس ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ ماہ مقدس میں شاپنگ سنٹرز، مارکیٹوں، بازاروں، بینکوں اور تجارتی مراکزکے حفاظتی انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔نماز فجر، افطار اور نماز تراویح کے اوقات میں شاہراؤں پرپولیس پٹرولنگ کو موثر بنایا جائے، مشکوک افراد کی سنیپ چیکنگ کے ساتھ ساتھ ہوٹلز و گیسٹ ہاؤسز کی بھی نگرانی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سستے رمضان بازاروں اور افطاری کے دستر خوانوں کی سیکورٹی کے لئے شہریوں کی سہولت کے مدنظر سیکورٹی کے موثر انتظاما ت کئے جائیں۔ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی گاڑیوں وغیرہ کی چیکنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔