Published: 13-03-2024
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے خلاف درخواست سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو نوٹس جاری کردیا۔رہنما پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نا اہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا، اوردرخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کے لیے 26 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں محمد کفیل نامی شخص نے درخواست دائر کی تھی جس میں علی امین گنڈا پور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔