امریکی ریاست ایلینوئس میں اسکول بس کے حادثے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

Published: 13-03-2024

Cinque Terre

ایلینوائس: امریکی ریاست ایلینوئس کے شہر رشویل کی مرکزی شاہراہ میں اسکول بس اور ٹرک کے تصادم میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاستی پولیس کے کیپٹن جوڈی ہفمین نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایلینوئس کے مغربی علاقے میں رشویل کے قریب حادثہ صبح 11:30 بجے پیش آیا جب اسکول بس مرکزی شاہراہ میں منی ٹرک سے ٹکرا گئی، اس وقت اسکول بس میں 3 بچے سوار تھے، جن میں سے دو کی عمریں 3 سال اور ایک کی عمر 5 سال تھی۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں گاڑیوں کے ٹکرانے سے آگ لگی اور سوار پانچوں افراد بشمول دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورز موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے تاہم یہ تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسکول بس ضلعی شوئلر انڈسٹری اسکولز کی تھی جو رشویل میں قائم ہے تاہم اسکول انتظامیہ کی جانب سے اس پر ردعمل نہیں دیا گیا۔اسکول ڈسٹرکٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اسکول دو روز (12 اور 13 مارچ) بند رہیں گے۔