پی ایس ایل9؛ عثمان طارق کو بالنگ کروانے کی اجازت مل گئی

Published: 13-03-2024

Cinque Terre

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں بالنگ کروانے کی اجازت مل گئی۔عثمان طارق آج کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ملتان سلطانز کے خلاف ٹیم کے آخری لیگ میچ میں انتخاب کے اہل ہوں گے، اسپنر کو بالنگ ایکشن کا جائزہ لینے کے بعد کھیلنے کی منظوری دی گئی ہے۔اسپنر عثمان طارق کو اب چوکنا رہنا ہوگا کیونکہ کیونکہ امپائرز کے ذریعہ اس کے ایکشن کے بارے میں کسی بھی بعد کی رپورٹ کے نتیجے میں اس کی بولنگ سے اس وقت تک معطلی کی جائے گی جب تک کہ وہ اس مسئلے کو درست کرنے کے لیے کامیابی کے ساتھ ٹیسٹ سے گزر نہ جائے۔واضح رہے کہ عثمان طارق کا بالنگ ایکشن کراچی کنگز کیخلاف میچ میں رپورٹ ہوا تھا، آن فیلڈ آمپائرز رچرڈ ایلنگ ورتھ اور آصف یعقوب نے عثمان طارق کے بالنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا تھا۔پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں عثمان ابتک 3 میچز کے دوران 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم انکی بالنگ کفایتی رہی۔