ویرات کوہلی کی ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک

Published: 13-03-2024

Cinque Terre

بھارتی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی ویرات کوہلی کی رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک بتائی جا رہی ہے۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے ورلڈ کپ میں روہت شرما کی شمولیت سے متعلق تو تصدیق کر دی ہے تاہم اب تک ویرات کوہلی کو اسکواڈ کا حصہ بنانے سے متعلق تصدیق نہیں کی گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افغانستان کے خلاف ویرات کوہلی کی واپسی نے ٹی20 ورلڈ کپ میں ان کی شرکت کی تصدیق کی تھی لیکن تاحال ویرات کوہلی کی شمولیت کا معاملہ لٹکا ہوا ہے۔دوسری جانب، سلیکشن پینل کے سربراہ اجیت اگرکر ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ویرات کوہلی کو منتخب کرنے کے خواہاں نہیں کیونکہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کا خیال ہے کہ تجربہ کار کھلاڑی مختصر ترین فارمیٹ میں ٹیم کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی ویرات کوہلی کی شمولیت کا فیصلہ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر پر چھوڑ دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل2024 میں شاندار کارکردگی دکھانے پر ہی ویرات کوہلی بھارتی ٹیم میں حصہ بنانے میں کامیاب ہو سکیں گے۔واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کےمیچز رواں سال امریکا میں کھیلے جائیں گے۔ بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، امریکا اور کینیڈا گروپ اے میں شامل ہیں۔