آصف علی زرداری کے صدر بننے پر ایان علی کا بیان بھی سامنے آگیا

Published: 13-03-2024

Cinque Terre

  کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے صدر پاکستان بننے پر ماڈل ایان علی کا بیان بھی سامنے آگیا۔ایان علی نے سوشل میڈیا کی سائٹ ایک پر اپنا ایک انٹرویو کلپ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے آصف علی زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کلپ کے ساتھ کیپشن لکھا کہ قابل احترام آصف علی زرداری ایک بار پھر سربراہِ مملکت بن گئے ہیں اور ہم سب ان سے بہت پیار کرتے ہیں، سو فیصد ہم کرتے ہیں۔ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 50 لاکھ ڈالر سے زائد یو اے ای اسمگل کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔اس کیس ماڈل 4 ماہ تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہیں اور ان پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔منی لانڈرنگ کیس میں 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم2017 میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال کر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، بعد ازاں طویل کیس چلنے کے بعد 2020 میں انہوں نے منی لانڈرنگ کیس جیت لیا تھا۔