Published: 13-03-2024
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا اور وہ پہلی مرتبہ ہدایت کار اے آر مروگاداس کی فلم میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔انسٹاگرام میں اپنی پوسٹ میں اداکار نے فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ نئی فلم عید 2025ء میں ریلیز ہوگی۔ڈائریکٹر اے آر مروگاداس، اس سے قبل اداکار عامر خان، رجنی کانت اور اکشے کمار کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔فلم کے نام اور دیگر کاسٹ کے حوالے سے ابھی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے اور توقع ہے کہ اس کا اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔