Published: 14-03-2024
لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ کے لیے محسن نقوی آج جمعرات کو دبئی جائیں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈکوارٹرز میں محسن نقوی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پی سی بی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پہلی بار وہ کسی آئی سی سی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔جون میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں اور انتظامات پر بریفینگ ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ کرکٹ سے متعلقہ دوسرے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔ پاکستان کی میزبانی میں اگلے سال شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بات بھی ہوگی۔دبئی میں چیف ایگزیکٹو میٹنگ کے لیے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر پہلے سے موجود ہیں۔ بورڈ میٹنگ کی سائیڈ لائنز پر پی سی بی حکام بھارت سمیت دوسرے بورڈ ممالک کے وفود سے بھی بات چیت کریں گے۔