Published: 14-03-2024
دبئی: نامور بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کی شدید خواہش رکھتی ہیں۔ایک تازہ انٹرویو میں پنجابی فلموں کی سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کے بے شمار دوست ہیں اور وہ ان سے ملنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دورے کا خیال آتے ہی ان کو بہت خوشی ہوتی اور انہیں امید ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔سونم باجوہ نے پاکستانی مداحوں کی جانب سے ملنے والی بے پناہ محبت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔