پاکستانی اداکارہ امر خان کو اپنا انٹرویو مہنگا پڑ گیا

Published: 14-03-2024

Cinque Terre

لاہور: پاکستانی اداکارہ امر خان کو اپنا نیا انٹرویو مہنگا پڑ گیا اور انہوں نے اس پر وضاحت جاری کردی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں میڈیا اداروں سے درخواست کی کہ وہ ان کے حالیہ انٹرویو کے ویڈیو کلپس شیئر نہ کریں۔امر خان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ انٹرویو میں جذبات کی رو میں بہہ کر انہوں نے انتہائی ذاتی باتیں بھی شیئر کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ منسلک ہر شخص کا احترام کرتی ہیں اور وہ کسی کو بھی نیچا نہیں دکھانا چاہتی تھیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی غلطی سے سبق سیکھ لیا ہے چناں چہ ان کے انٹرویو کو غلط انداز میں پیش نہ کیا جائے۔