Published: 14-03-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے چک مہمدہ، مدینہ سیداں روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے رمضان نگہبان پیکیج کے تحت گھر گھر راشن کی ترسیل کے عمل کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر نگہبان رمضان پیکیج کے تحت ضلع بھر میں راشن کی گھر گھر ترسیل جاری ہے، 20 مارچ تک تصدیق شدہ مستحق افراد کے گھر راشن ڈیلیوری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، راشن عزت و احترام کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مستحق افراد کی دہلیز پر پہنچا رہی ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مستحق افراد کی تصدیق کا عمل جاری ہے، حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ 97021 خاندانوں کو راشن فراہم کیا جائے گا اشیاء کی خریداری اور پیکنگ میں معیار اور مقدار کا خاص خیال رکھا جارہا ہے، غیر معیاری اشیاء کی فراہمی پر سخت کارروائی عمل میں لایی جائے گی، معیار پر کوئی سمجھوتا نہ ہوگا راشن میں 10 کلو آٹا، دو کلو چینی، رمضان نگہبان پیکیج میں دو کلو بیسن، دو کلو گھی، دوکلو چاول شامل ہیں، تمام اشیاء کی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے ٹیسٹنگ کروائی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ نگہبان راشن پروگرام کے تحت مستحق کا حق ان کی دہلیز پر پہچانے کے لیے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز تمام تمام تر معاملات کی نگرانی کریں، کسی قسم کی کوتاہی، معیار اور مقدار میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔