Published: 14-03-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا پولیس خدمت مرکز جہلم، میثاق سنٹراور ٹریفک دفتر کا سرپرائز وزٹ، دفاتر کے ریکارڈ اور عمارات کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈی پی او جہلم کی تمام دفاتر کی صفائی بہتر بنانے اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت،شہریوں کو ٹریفک کی مثالی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، میثاق سنٹر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں موثر کردار ادا کرے، ڈی پی او جہلم خدمت مراکز میں آنے والے شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور انہیں تمام سہولیات بر وقت بہم پہنچاتے ہوئے حکومت پنجاب کے ویژن کا عملی نمونہ پیش کریں، ڈی پی او جہلم کی ہدایت،پولیس فارمیشنز کی کارکردگی جانچنے کیلئے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ