Published: 14-03-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے واقعہ پر ڈی پی او گجرات کا نوٹس انچارج چوکی گڑھی احمد آباد سب انسپکٹر محمد علی سمیت چار ملازمین پر قتل کا مقدمہ درج واقعہ کا مقدمہ تھانہ لاری اڈا میں درج کیا گیا۔ پولیس مقدمہ میں ملوث پولیس ملازمین نے چند روز قبل مقتول کو حراست میں لیا۔ پولیس مقتول شہروز حیدر محلہ گڑھی احمد آباد کا رہائشی تھا۔ پولیس مقتول کو پولیس ملازمین نے رابری کے مقدمہ میں زیر حراست رکھا ہوا تھا۔واقعہ میں ملوث ملازمین کو فی الفور معطل کر دیا گیا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ مقتول کے وارثان کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او زیر حراست ملزمان پر تشدد یا ہلاکت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او