تھانہ لاری اڈا:ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم میں سے 2لاکھ 50ہزار روپے برآمد

Published: 16-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری تھانہ لاری اڈانے ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم میں سے 2لاکھ 50ہزار روپے برآمد کرلئے۔ تھانہ بولانی نے ہوائی فائرنگ کرنے پر ملزم گرفتار کرکے پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا عبدالحی چیمہ SI نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ رہزانی اور ڈکیتی کی وارداتو ں میں مطلو ب ملزم اسد سہیل ولد غلام نبی سکنہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے اپنی ساتھ سمیت بنک سے رقم نکلوا کر لے جانے والے شہری سے گن پوائنٹ پر رقم چھینی تھی۔ گرفتار ملزم سے 2لاکھ 50ہزار روپے برآمد کرلئے گئے۔ مزید تفتیش جاری۔ ایس ایچ او تھانہ بولانی غلام مرتضی SI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان رحیم ولد عبدالرحیم قوم جٹ سکنہ موجہ کوہوائی فائرنگ کرنے پر گرفتار کرکے  پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گے۔