سیالکوٹ پولیس کا زبردست کریک ڈاؤن 25 منچلے گرفتار پتنگیں برآمد اور موٹر سائیکلیں بند، مقدمات درج

Published: 19-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)خونی کھیل ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف سیالکوٹ پولیس کا زبردست کریک ڈاؤن 25 منچلے گرفتار پتنگیں برآمد اور موٹر سائیکلیں بند، مقدمات درج‘ تھانہ حاجی پورہ اور تھانہ مراد پور پولیس نے سڑکوں پر اودھم مچاتے ہوئے ون ویلنگ، ریسنگ،ہوائی فائرنگ اور سٹنٹ  بازی جیسے خطرناک کرتب  کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے منچلے نوجوانوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے25افراد کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے ملزمان کے قبضہ سے ون ویلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکلیں اور پتنگیں قبضہ میں لے کر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ اور پتنگ بازی موت کا کھیل ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں ماؤں کی گودیں اجڑ چکی ہیں سیالکوٹ پولیس اس خطرناک کھیل کو روکنے کے لیے بھر پور عزم کے ساتھ مصروف عمل ہے تاہم والدین کو چاہیے کہ وہ بھی اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں اس جان لیوا کھیل سے باز رکھیں۔