Published: 19-03-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری تھانہ لاری اڈا نے دورکنی گینگ گرفتار کرکے 30ہزار نقدی، طلائی زیورات مالیتی 3لاکھ ا ور پسٹل9mm برآمد کرلئے تھانہ ڈنگہ نے ATMتوڑنے والا ملزم اور تھانہ شاہین نے پتنگ فروش گر فتار کرلیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈنگہ کے علاقہ کولیاں میں نجی بنک مینجر نے پولیس کو اطلاع دی کہ بنک کی ATM مشین کے کمرہ میں دا خل ہو کر کسی نامعلو م نے ATMمشین کو توڑنے کی کوشش کی ہے اورATMکا کی پیڈ، ڈسپنسر، فرنٹ ڈور وغیرہ توڑ کر کیمرہ بھی چوری کرکے لے گیا ہے جس نے تقریباً4لاکھ کا نقصان کیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر مجاہد عباس نے پولیس نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد CCTVفوٹیج کی مدد سے ملزم اسد ولد محمد عنصر سکنہ حوجہ کھاریاں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا عبد الحی چیمہ نے اپنی پولیس ٹیم انچارج چوکی گڑھی احمد آباد راجہ شہروز احمد نے گھر وں کے اندر داخل ہو کر گن پوائنٹ پر ڈکیتی کرنے والا دو رکنی گینگ گرفتار کرکے 30ہزار نقدی اور طلائی زیورات مالیتی 3لاکھ روپے اور پسٹل9mm برآمد کرلئے۔ گرفتارملرمان میں 1۔ نعیم طارق ولد طارق سکنہ گڑھی احمد آباد، 2۔ ریاض ولد اعجاز سکنہ کالو پورہ شامل ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ شاہین SIحسن زبیر نے پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم معظم عباس ولد عباس اعظم سکنہ سردار پورہ سے 200پتنگیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی او گجرات سید اسدمظفر کا کہنا ہے علاقہ کے امن وامان قائم رکھنے کے لئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاورائیاں جاری رہیں گی۔