Published: 19-03-2024
مریدکے(کرائم رپورٹر محمد وقار بابر)وزیراعلیٰ پنجاب کے نگہبان رمضان راشن پروگرام کی تقسیم میں وسیع پیمانے پربدعنوانیوں کاانکشاف۔غریب اورمستحق افرادرل گئے۔مریدکے تحصیل بھرمیں عوام کی تذلیل گھرگھرکی بجائے سیاسی ڈیروں پر اپنے من پسندافرادمیں راشن کی تقسیم ہونے لگی۔ تحصیلداراورپٹواریوں سے لیکرانکے منشیوں کے وارے نیارے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحصیل مریدکے بھرمیں حکومتی احکامات کے برعکس خاتون وزیراعلیٰ پنجاب کا پروگرام نگہبان رمضان راشن پیکج بھی کرپشن اور سیاست کی نذرہوگیاہے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل مریدکے کے احکامات کے برعکس متعلقہ تحصیلدارکی مبینہ ملی بھگت سیپٹواری حضرات مستحق مردوخواتین کو گھرگھرراشن پیکج پہنچانے کی بجائے سیاسی افرادکے ڈیروں پر بیٹھے من پسند افرادمیں راشن تقسیم کررہے ہیں سیاسی ڈیروں پر غریب خواتین کو صبح سے شام تک ذلیل کرنے کے علاوہ دھکے غلیظ گالم گلوچ اوردیگرانتہائی غیراخلاقی رویہ اختیارکیاجاتاہے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے انتظامیہ کو گھرگھرراشن پہنچانے کے پانچ سوروپے کے قریب فی کس چارجزبھی دیئے جارہے ہیں مگرمتعلقہ تحصیلدارکی مبینہ ملی بھگت سے پٹواری حضرات سیاسی افرادکے ڈیروں پر بیٹھ کر فرضی کاروائیاں ڈال کرڈلیوری چارجز کوخوردبردکرنے میں مصروف عمل ہیں۔ مستحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازسے اپیل کی ہے نگہبان رمضان راشن پیکج کی غیرمنصفانہ تقسیم پر فوری نوٹس لیاجائے۔