کیا پاکستانی اداکار جنید خان انڈین اداکارہ خوشی کپور کے ساتھ فلم کررہے ہیں؟

Published: 19-03-2024

Cinque Terre

سوشل میڈیا پر یہ خبریں گرم ہیں کہ پاکستانی اداکار جنید خان لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ فلم کرنے والے ہیں۔ایک خبر وائرل ہے کہ خوشی کپور، ابراہیم علی خان اور جنید خان نئی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔اب جنید خان نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے بتایا کہ خوشی کپور کے ساتھ ان کی فلم کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔انہوں نے لکھا کہ بھارتی میڈیا ان کے اور عامر خان کے بیٹے جنید خان کے درمیان کنفیوژ ہوگئے جس کی وجہ سے غلط خبر پھیلی ہے۔انسٹا اسٹوری میں اداکارہ نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان فنکاروں کا اسی طرح اشتراک ہونا چاہئے جیسے پہلے ہوا کرتا تھا۔