پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سعید احمد انتقال کرگئے

Published: 20-03-2024

Cinque Terre

 لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سعید احمد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔مرحوم سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس احمد کے بڑے بھائی تھے، وہ طویل عرصے سے علیل ہونے کی وجہ بستر مرگ پر تھے اور آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔مرحوم نے 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور 1973 میں آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔پاکستان کی طرف سے 41 ٹیسٹ کھیلے اور پانچ سنچریوں اور سولہ نصف سنچریوں کی مدد سے دو ہزار نو سو اکانوے رنز بنائے۔مرحوم کے بیٹے کی دوبئی سے آمد کے بعد نماز جنازہ کا اعلان کیا جائے گا۔ پی سی بی نے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سعید احمد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔