دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ بابر، رضوان، شاہین نے بھی رجسٹریشن کروالی

Published: 20-03-2024

Cinque Terre

قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم اور محمد رضوان نے مینز دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ کے ڈرافٹ میں اپنے ناموں کو رجسٹر کروالیا۔دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ کی ڈرافٹننگ کے آغاز سے چند گھنٹوں قبل تینوں کرکٹرز نے رجسٹریشن مکمل کروائی، بابر، رضوان اور شاہین اب ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کے انتخاب کے اہل ہیں، ڈرافٹنگ آج (20 مارچ) شام کو شیڈول ہے۔تنیوں پاکستانی ٹاپ اسٹارز کی بولی کم از کم ایک لاکھ یورو یعنی (3 کروڑ 2 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) سے لگنے کا امکان ہے جبکہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے صائم ایوب ڈرافٹ لسٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈرز آندرے رسل اور جیسن ہولڈر کے ساتھ ساتھ تیز گیند باز الزاری جوزف نے اپنی ریزرو قیمت کو 75 ہزار یورو کردیا ہے۔خیال رہے کہ دی ہنڈریڈ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے پلئیرز ڈرافٹ میں 65 پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی، جس میں 60 مینز جبکہ 5 ویمنز کھلاڑی شامل تھیں۔واضح رہےکہ دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 23 جولائی سے ہوگا۔