Published: 20-03-2024
ممبئی: بالی وڈ اداکار رندیپ ہودا کی نئی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا۔اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ شرٹ کے بغیر نظر آتے ہیں۔تصویر میں اداکار انتہائی دبلے پتلے اور کمزور نظر آتے ہیں اور انہوں نے تصویر کو ’کالا پانی‘ کا کیپشن دیا ہے۔رندیپ ہودا نے اپنی جسامت میں بڑی تبدیلی نئی فلم ’سواتنتریہ ویر ساورکر‘ کیلئے کی ہے۔مداحوں کی طرف سے اداکار کی اپنے کام کے ساتھ کمٹنٹ اور محنت کو خوب سراہا جارہا ہے۔