Published: 22-03-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت جناح پبلک ہائی اسکول میں شجرکاری کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پودا لگا کر شجرکاری کا آغاز کیا، اس موقع پر طلباء و طالبات، استاتذہ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے 500 سے زائد پودے لگائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، ڈی ایف او معظم سعید، پرنسپل جناح پبلک سکول ظہیر جان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ثمن اعجاز سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہ کہا کہ گلوبل وارمنگ کے خطرناک سے نمٹنے کے شجرکاری انتہائی ضروری ہے، درخت ماحول سے مضر اجزاء جذب کرتے ہیں اور صحت مند اجزاء ماحول میں خارج کرتے ہیں، ضلع بھر میں موسم بہار شجرکاری مہم کے دوران 80 ہزار سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں، انڈسٹرلائزیشن اور بے بہا ٹریفک سے کے اضافے سے ماحول خطرناک حد تک آلادہ ہوچکاہے ماحول کو صاف اور خوبصورت بنانے کے لیے شجرکاری نہایت ضروری ہے، ہر شخص شجرکاری مہم میں حصہ لے اور اپنے اردگرد خالی جگہوں پر لازمی درخت لگائے جائیں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کو صاف رکھتے ہیں بلکے خوبصورت بناتے ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو خوبصورت اوڑ صحت افزاء ماحول فراہم کرنے کے لیے شجرکاری وقت کی ضرورت ہے، درختوں کی کمی کی وجہ سے بے شمار ماحولیات مسائل جنم لے رہے ہیں، درختوں کی کمی کی وجہ سے بارشوں میں خطرناک حد تک کمی ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ ہر فرد کم از کم دو درخت لازمی لگائے اور ماحول کو خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔