2روز میں 48ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 53کلو گرام منشیا ت اور 175لیٹر شراب برآمد کرلی

Published: 22-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  2روز میں 48ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 53کلو گرام منشیا ت اور 175لیٹر شراب برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈآپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی تمام سرکلز میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ جو معاشرے کے ان ناسوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔ پولیس ٹیموں نے ضلع بھر میں منشیات سپلائرز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 2روز میں 48منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تقریباً53کلو گرام منشیا ت اور 175لیٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے میں گجرات پولیس کوئی کسر نہ چھوڑے گی۔