ارتھ آور، پاکستان میں ایک گھنٹے کیلئے اہم عمارتوں کی غیرضروری بتیاں بند رکھی گئیں

Published: 24-03-2024

Cinque Terre

  کراچی: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آرتھ آور منایا گیا اور ملک کی اہم اہم عمارتوں کی غیر ضروری بتیاں ایک گھنٹے کے لیے بند رکھی گئیں۔ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ترجمان نے بتایا کہ دنیا میں ہفتے کی شب کو ارتھ آور منایا گیا، جس کے تسلسل میں پاکستان میں بھی ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاوس، پاک چائنا فرینڈشب سینٹر، الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر کارپوریشن کی بتیاں بند رکھی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ رات ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے کے دوران مختلف سرکاری عمارتوں کی غیر ضروری بتیاں بند کی گئیں۔ترجمان ڈبلیوڈبلیو ایف کے مطابق 2007 سے منایا جانے والا ارتھ آور اب بتیاں گل کرنے کی تحریک کے طور پر جانا جاتا ہے، ارتھ آور میں دنیا بھر میں لوگ موسمیاتی تبدیلی اور دنیا کو درپیش خطرات کم کرنے کے اقدام پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران عملی طور ایک گھنٹہ غیر ضروری بتیاں بند کی جاتی ہیں، 2023 میں دنیا کے 190 ممالک کے سپورٹرز نے 4 لاکھ 10 ہزار گھنٹے زمین کے نام کیے تھے۔