Published: 25-03-2024
لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے اچھرہ بازار واقعہ کیس میں ملوث 3 ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے ان کی گرفتاری کو غیر ضروری قرار دینے کے بعد دو دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں۔اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے ملزمان محمد ندیم، عادل سرور اور التمش ثقلین کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔جج نے مولانا عظیم الدین شاکر اور خالد شہنشاہ کی ضمانت کی درخواستیں پولیس کی تفتیشی رپورٹ میں بے گناہ ہونے کے بعد نمٹا دیں۔لاہور پولیس نے 24 فروری کو عربی رسم الخط والی شرٹ پہنے خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے فوری مداخلت کی اور خاتون کو بحفاظت باہر نکال لیا۔