کنسرٹ حملہ؛ روس کا ذمہ داری قبول کرنے کے داعش کے بیان پر تبصرے سے انکار

Published: 26-03-2024

Cinque Terre

ماسکو نے داعش کے ان دعوؤں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ روس میں دو دہائیوں میں ہونے والے سب سے مہلک حملے کے پیچھے ان کا ہاتھ تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ داعش نے جمعہ کے بعد سے کئی بار کہا ہے کہ ماسکو کے کنسرٹ ہال پر حملہ انہوں نے کیا ہے اور داعش سے وابستہ میڈیا چینلز نے کنسرٹ کے شرکا کو گولی مارنے والے مقام کے اندر بندوق برداروں کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔روس کے کنسرٹ ہال میں ہونے والے حملے میں 143 افراد مارے گئے تھے جس کی ذمہ داری امریکا داعش پر لادنے کے لیے بضد ہے جب کہ روس یوکرین ذمہ دار سمجھتا ہے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے حملے میں داعش کے مبینہ کردار سے متعلق سوال کے جواب  کہا کہ “تفتیش ابھی جاری ہے، ابھی تک کوئی مربوط ثبوت سامنے نہیں آئے، ہم صرف ابتدائی اعداد و شمار کے بارے میں بات کر رہے ہیں‘‘۔