گجرات پولیس:۔2منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار‘2450گرام چرس برآمد

Published: 27-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 2منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 2450گرام چرس برآمد کرلی‘ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈآپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی تمام سرکلز میں خصوصی ٹیمیں معاشرے کے ان ناسوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ اور ان کی ٹیم نے آپریشن کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش سبحان افضل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم سے 1160گرام چرس برآمد ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد فرمان کو گرفتا رکرکے 1290گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی جیسا مکروہ دھندہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور اس حوالے سے بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔