ضلعی انتظامیہ گجرات کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے میگا اپریشن کیا جا رہا ہے‘ صفدر حسین ورک

Published: 28-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گجرات کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے میگا اپریشن کیا جا رہا ہے، ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرنے کہا ہے کہ شہر میں  ٹریفک  کے مسائل  کو حل کیا جا رہا ہے۔  ڈی سی گجرات  نے ہدایات دیں ہیں  کہ  تمام بازاروں سے تاجر خضرات اپنا سامان شٹر کے اندر رکھیں گے، تاجر برادری تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں گے،دو روز کا الٹیمیٹم دیا گیا۔ ڈی سی گجرات نے کہا ہے کہ تاجر برادری رضاکارانہ طور پر تجاویزات ختم کرنے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، تجاوزات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آخری وارننگ دی جا رہی ہے، عمل نہ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاجر تنظیمیں اور ناجائز تجاوزات کے خلاف آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں  نے انتظامی افسران اور تاجر تنظیموں کے عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اسد مظفر،  اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز سی او ضلع کونسل ملک ابرار،صدر انجمن تاجران جاوید بٹ، شیخ افضال و رحمان سمیت دیگر افسران و تاجر نمائیندے اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تاجر برادری راستوں کو کشادہ کریں اپنا سامان شٹر کے اندر رکھیں، ضلع بھر سے تجاویزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، تاجر برادری رضاکارانہ طور پر ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیں اور تجاویزات فوری ختم کردیں، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سامان ضبط کرلیا جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہاکہ چیف افسران ضلع بھر میں صفائی میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں، تجاویزات کے حوالے سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ریڑھی بانوں کی پوزیشن روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کی جائے گی، مسلسل چلتی ہوئی ریڑھی کو بازار میں آنے کی اجازت ہوگی، دکاندار حضرات اپنی دکانوں کے باہر ڈسٹ بن رکھیں،سامان کی لوڈنگ ان لوڈنگ رات کے اوقات میں کریں، تجاویزات کے حوالے سے زیرو ٹارلس پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا، ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے کہا کہ بازاروں کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ بازاروں میں خصوصی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔