ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا ٹیوٹا سرامکس ڈسپلے اینڈ سیلز سنٹر کا دورہ

Published: 28-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ٹیوٹا سرامکس ڈسپلے اینڈ سیلز سینٹر کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ٹیوٹا سیلز سینٹرز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور وہاں رکھے گئے سرامکس فن پاروں کا مشاہدہ کیا ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ سرامکس انڈسٹری میں گجرات ایک نمایاں مقام رکھتا ہے، گجرات میں سرامکس کے حوالے سے بہترین کام ہورہا ہے، ٹیوٹا ڈسپلے اینڈ سیلز سینٹر سرامکس انڈسٹری کے فروغ کے لیے حکومت پنجاب کا ایک احسن قدم ہے، سرامکس انڈسٹری سے وابستہ لوگ اپنی مصنوعات کے فروغ اور فروخت کے لیے ٹیوٹا سرامکس ڈسپلے اینڈ سیلز سینٹر سے رجوع کرسکتے ہیں، سرامکس انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ ہیں ضلعی انتظامیہ ضلع میں انڈسٹری کے فروغ کے لیے تاجر برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور انڈسٹری کے فروغ کے لیے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں۔