Published: 28-03-2024
مریدکے(کرائم رپورٹر محمد وقار بابر)تحصیل مریدکے کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے علی عباس ہائیر سیکنڈیری سکول میں بچوں سے صفائی کروانے کی ویڈیو وائرل جب صحافیوں نے اس گہانونے فعل کا جواز معلوم کرنے کے لیے پرنسپل سر افتخار سے رابطہ کیا تو سر افتخار نے صحافیوں کو دھمکیاں دینے کے ساتھ گھری گھری سنا دی بچوں کے والدین نے سکول کے سامنے احتجاج کی کال دے دی۔تفصیلات کے مطابق شہر مریدکے کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے علی عباس ہائیر سیکنڈیری سکول میں درجنوں درجہ چہارم ملازم ہونے کے باوجود بچوں سے صفائی کروانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو بچوں کے والدین میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی شہر کی سیاسی سماجی شخصیات نے وزیر تعلیم پنجاپ سی ای او ایجوکیشن کے نوٹس نہ لینے کی صورت میں سکول کے سامنے پرامن اجتجاج کا اعلان کردیا جب صحافیوں نے پرنسپل سر افتخار کا موقف لینے کے لیے رابطہ کیا تو بادشاہ سلامت برا مان گ? صحافیوں کو دھمکیاں دینا شروع کردی لحاظہ وزیراعلیٰ پنجاپ مریم نواز سے گزا ش ہے کہ مزکورا ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل افتخار کو برطرف کیا جائے اور بچوں کے والدین کو اعتماد میں لیا جائے