’ٹائٹینک‘ میں ہیروئن کو بچانے والا لکڑی کا تختہ 20 کروڑ میں نیلام

Published: 29-03-2024

Cinque Terre

  لندن: ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ٹائٹینک‘ میں استعمال ہونے والا لکڑی کا تختہ سات لاکھ 18 ہزار ڈالر سے زائد میں نیلام ہوگیا۔عالمی میڈیا کے مطابق لکڑی کا تختہ جہاز کے فرسٹ کلاس لاؤنج کے داخلی دروازے کے فریم کا حصہ تھا۔ٹائی ٹینک جہاز کے ڈوبنے کے بعد فلم کے ہیرو اور ہیروئین اپنی جان بچانے کے لیے اس لکڑی کے تختے پر چڑھنے کی کوششیں کرتے ہیں لیکن انہیں احساس ہوجاتا ہے کہ یہ تختہ صرف ایک فرد کو بچا سکتا ہے۔نیلامی کی تقریب میں فلم میں اداکارہ کیٹ وینسلیٹ کا پہنا ہوا لباس بھی ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا ہے۔