Published: 29-03-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ بی ڈویژن پولیس کی بڑی کاروائی۔موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب2ملزمان گرفتار3 عدد موٹر سائیکل اور 1لاکھ روپے نقدی برآمد‘ تفصیلات کے مطابق گجرات اور گردو نواح کے علاقہ میں ہونے والی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن SI یاسر احمداور دیگر پولیس پولیس ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔جنہوں نے انتہائی محنت سے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کارلاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث2ملزمان کو خصوصی آپریشن کرکے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔عرفان سکندر ولد سکندر سکنہ چک سکندر 2۔گلفام پونس ولد محمد یونس سکنہ حافظ آباد شامل ہیں۔جن کے قبضہ سے 3عدد قیمتی موٹرسائیکل اور نقدی 1لاکھ روپے برآمد کر لی۔دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ گلی محلوں میں کھڑی موٹر سائیکل چوری کر لیتے اور اس کے پارٹس کو مارکیٹ میں بیچ دیتے تھے۔ ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔