ڈسٹرکٹ پولیس لائن گجرات میں ایلیٹ پولیس گجرات میں سروس پوری کرنیوالے پولیس افسران و ملازمان کے اعزاز میں پر وقارافطار ڈنرکا اہتمام، ڈی پی او

Published: 29-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈسٹرکٹ پولیس لائن گجرات میں ایلیٹ پولیس گجرات میں سروس پوری کرنے والے پولیس افسران و ملازمان کے اعزاز میں پر وقارافطار ڈنرکا اہتمام، ڈی پی او گجرات سیداسد مظفر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس لائن گجرات میں ایلیٹ فورس میں سروس پوری کرنے والے افسران و ملازمان کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن گجرات مہر محمد ریاض ناز، ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق، ڈی ایس پی صدر سرکل عدنان احمد ملک، ڈی ایس پی پیٹرولنگ گجرات محمد الیاس، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ذیشان حیدر،ڈی ایس پی ضیغم ثنا،انچارج ایلیٹ فورس SIوقار محسن سمیت ایلیٹ فورس کے جوانوں نے شرکت کی، تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید اسد مظفرنے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ ایلیٹ فورس پنجاب پولیس کی فرنٹ لائن فورس ہے۔ایلیٹ فورس کی تربیت کا میعار بہت اعلی ہے اور یہ پنجاب پولیس کا نہائیت اہم حصہ ہے۔ہم نے اپنی ایلیٹ فورس کی مدد سے بے شمار کامیابیاں حاصل کی جن میں سے خطر ناک اشتہاری، قاتل ڈکیت اور انتہائی خطر ناک دہشت گردوں کی گرفتاری بھی شامل ہے،بلاشبہ ایلیٹ پولیس کی کامیابیوں کی ایک طویل فہرست ہے۔ تقریب کے اختتام پر گجرات ایلیٹ فورس کے بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران کویادگاری شیلڈز دی گئیں اورڈی پی او گجرا ت سید اسد مظفر، ایس پی انویسٹی گیشن گجرات،ڈی ایس پی پیٹرولنگ محمد الیاس، ڈی ایس پی ضیغم ثنا، کوانچارج ایلیٹ فورس SIوقار محسن کی جانب سے سونئیر پیش کیا گیا۔