Published: 31-03-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ضلع گجرات سے ڈی پی او گجرات اسد مظفر کا پولیس غازیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر۔تفصیلات کے مطابق دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی پولیس افسران کے اعزاز میں پولیس لائنز گجرات میں افطار ڈنرکااہتمام کیاگیا۔جس میں ڈی پی او گجرات اسد مظفر، ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض نا ز، ڈی ایس پیز، پولیس غازی اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ڈی پی او گجرات نے اس موقع پر تما م غازیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے مسائل بھی دریافت کئے۔ ڈی پی اوسید اسد مظفر نے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سماج دشمنو ں کا مقابلہ کرنے والے غازیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے غازیوں کویقین دلایا کہ ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں، کسی بھی موقع پر آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔آپ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔