گجرات پولیس کے شہید کانسٹیبل عابد حسین کا یوم شہادت‘ سلامی‘ دعائیہ تقریب کا اہتمام

Published: 31-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کے شہید کانسٹیبل عابد حسین کا یوم شہادت ان کے آبائی علاقہ موضع نند پور جلالپور جٹاں میں سلامی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں پولیس شہداء کی ملک و قوم کے لئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔شہید کانسٹیبل عابد حسین پولیس ٹریننگ سکول مناواں میں ٹریننگ کررہے تھے کہ 30مارچ 2009کو 8/10دہشت گردوں نے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح ہو کر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں عابد حسین نے جام شہادت نوش فرمایا۔ آج ان کے یوم شہادت کے موقع پر ان کے آبائی گاؤں نند پور میں ان کی قبر پرپولیس افسران نے حاضری دی اوردعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔گجرات پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اوردعائیہ تقریب میں شہیدکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر شہداء کے لواحقین کی محکمہ پولیس کی طرف سے مالی امداد بھی کی گئی۔ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرنے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔