Published: 31-03-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ایسٹر کے موقع پر مستحق اور ضرورت مند عیسائی خاندانوں میں چیک تقسیم کئے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ 190 مستحق مسیحی خاندانوں کو فی خاندان ایسٹر چیک گئے ہیں مجموعی طور پر حکومت پنجاب کی ہدایات پر9 لاکھ 50 ہزار روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔مسیحی برادری کی خوشیوں میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں، مسیحی خاندانوں کو خوشی کے موقع پر تنہا نہیں چھورا جائے گا، ضلع انتظامیہ ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائی گی، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے تاریخ اقدامات کررہی ہے، ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے لئے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں گے ضلع انتظامیہ مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر تقریبات کے انعقاد کے سلسلہ میں فول پروف سیکورٹی، صفائی سمیت تمام اقدامات یقینی بنائی گی، ضلع انتظامیہ کے افسران، ممبران کور و امن کمیٹی مسیحی برادری کی تقریبات میں شرکت کریں اور مل کر مسیحی برادری کی خوشیوں کو منایا جائے گا۔