پٹرول کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ

Published: 01-04-2024

Cinque Terre

 حکومت نے پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9روپے 66 پیسے اضافہ کیا گیا۔  جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 289روپے 41 پیسے ہوگئی، ہائی سپیڈکی قیمت میں 3روپے 32پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 282روپے 24 پیسے ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق اگلے 15روز کیلئے ہوگا۔